موجودہ حکومت معیشت کی بحالی کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پر عزم ہے‘ ممنون حسین،
معیشت کی بحالی میں ترقیاتی اداروں کی معاونت مدد گار ثابت ہوگی‘ صدر مملکت کی اے ڈی بی کے صدر تائی ھیکوناکاؤ سے ملاقاقات میں گفتگو
منگل 16 ستمبر 2014 19:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی کے ذریعے پاکستان کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پر عزم ہے اور معیشت کی بحالی میں ترقیاتی اداروں کی معاونت مدد گار ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایوان صدر میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر تائی ھیکوناکاؤ سے ملاقات کے دوران کیا۔
صدر مملکت نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت معاشی تحفظ کے پروگرام میں 433 ملین ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے کی تعریف کی صدر نے اس بات پر اطمینان کا اظہارکیا ہے کہ غرباء میں کیش رقوم کی تقسیم‘ تکنیکی تعلیم کی فراہمی اور خصوصاً خواتین میں چھوٹے قرضوں کی فراہمی سے غربت ختم کرنے میں مدد گار ہوں گے ‘ صدر نے پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مابین دہائیوں سے ورکنگ ریلیشن شپ کی تعریف کی اور بینک کی طرف سے تعلیم‘ صحت ‘ پانی کے وسائل اور خصوصاً توانائی اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں معاونت کو سراہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.