پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت کی طرف ان کے پانچ مطالبات ماننے کے تاثر کو رد کر دیا اسے حکومتی پروپیگنڈہ قرار دے دیا،
حکومت کے ساتھ دھاندلی کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا تھا،نہ ہی دیگر مطالبات مکمل طور پر مانے گئے، مذاکراتی کمیٹی کبھی نواز شریف کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی اور نہ ہی ڈیڈ لاک ہماری طرف سے پیدا ہوا بلکہ حکومت کی اپنی غیر سنجیدگی نے نہ صرف ڈیڈ لاک پیدا کیا بلکہ مذاکرا ت کو معطل کیا ۔جاوید ہاشمی کے الزامات میں صداقت نہیں اس کا جواب پہلے ہی دے چکے ، اگر حکومت نے امن کا آخری راستہ بھی رو کا یا تو اس کا انجام بہت بھیانک ہوگا،سکرپٹ رائٹنگ اور تیسری طاقت کے ملوث ہونے کے الزامات درست نہیں۔ شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین، شفقت محمود ، پرویزخٹک اور مذاکراتی کمیٹی کے دیگر اراکین کی جہانگیر ترین کی رہائشگا ہ پر میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ
منگل 16 ستمبر 2014 22:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت کی طرف ان کے پانچ مطالبات ماننے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے اسے حکومتی پروپیگنڈہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ دھاندلی کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا تھا،نہ ہی دیگر مطالبات مکمل طور پر مانے گئے، مذاکراتی کمیٹی کبھی نواز شریف کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی اور نہ ہی ڈیڈ لاک ہماری طرف سے پیدا ہوا بلکہ حکومت کی اپنی غیر سنجیدگی نے نہ صرف ڈیڈ لاک پیدا کیا بلکہ مذاکرا ت کو معطل کیا ۔
جاوید ہاشمی کے الزامات میں صداقت نہیں اس کا جواب پہلے ہی دے چکے ہیں اگر حکومت نے امن کا آخری راستہ بھی رو کا یا تو اس کا انجام بہت بھیانک ہوگا،سکرپٹ رائٹنگ اور تیسری طاقت کے ملوث ہونے کے الزامات درست نہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا ظہار تحریک انصاف کے وا ئس چیرمین شاہ محمود قریشی،سکرٹری جنرل جہانگیر ترین، شفقت محمود ، پرویزخٹک اور مذاکراتی کمیٹی کے دیگر اراکین نے جہانگیر ترین کی رہائشگا ہ پر میڈیا کے نمائندوں کو مذاکرات کے حوالے اب تک ہونے والے پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کبھی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی تحریک انصاف کی وجہ سے ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ساڑھے پانچ مطالبات مان لینے کا تاثر درست نہیں تھا بلکہ یہ صرف پروپیگنڈ کیا گیا جس میں کوئی صداقت نہیں تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی طر ف تحریک انصاف کے تمام مطالبات نہیں مانے گئے تھے، اس موقع پر جہانگیر ترین نے اس بات کی تصدیق کی کہ فریقین میں دھاندلی کی تعریف پر بھی اتفاق نہیں ہوا تھا جبکہ الیکشن کمیشن،نادرا اور ایف آئی اے کے سربراہ کی تقرری پر بھی اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا۔
ایک سوال کے جواب پر کمیٹی کے رکن چودھری شفقت محمود نے جاوید ہاشمی کے الزامات کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کے تمام الزامات کا جواب دے دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ اگر حکومت کی طرف سے امن کا آخری راستہ بھی رو ک دیا گیا تو اس کا انجام بہت بھیانک ہوگا ، تحریک انصاف کا دھرنا ایک ماہ سے زائد کا وقت گزرجانے کے باوجود پر امن ہے اور ہماری خواہش ہے کہ پرامن طریقے سے اس مسئلے کا حل نکلے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.