سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ حال تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، ای ڈی او ایجوکیشن شیخوپورہ

بدھ 17 ستمبر 2014 19:28

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) ای ڈی او ایجوکیشن ضلع شیخوپورہ میاں طارق رفیق نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ حال تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے فوری طور پر اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں جبکہ قوم کے نو نہالوں کے تعلیمی ضیاں کو روکنے کے لیے خیمہ سکولنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل مریدکے رانا ارشاد احمد کے ہمراہ سیلابی علاقوں کے دورہ کے دوران ای ڈی او ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدائت کی کہ بری طرح تباہ ہونے والے سکولوں کی فوری تعمیر کے لیے محکمہ کو تفصیلی رپورٹ پہنچائی جائے تا کہ ان کی دوبارہ تعمیر کے لیے فنڈز جاری کئے جائیں جبکہ جزوی نقصان کے حامل سکولوں کی تعمیر فروغ تعلیم فنڈ سے کی جائے گی تا کہ بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ منہدم ہونے والے سکولو ں کے طلبہ و طالبات کے تعلیمی نقصان کو بچانے کے لیے عارضی طو ر پر خیمہ سکولنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی پانی کا خاتمہ ہوتے ہی ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :