ڈاکٹر عطاء الرحمن کو چین کے سب سے بڑے قومی ایوارڈفرینڈ شپ ایوارڈ آف چائنا سے نوازا گیا
جمعرات 18 ستمبر 2014 16:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) ممتاز پاکستانی سائنس دان، اسکالر اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمن کو چین کے سب سے بڑے قومی ایوارڈ ‘فرینڈ شپ ایوارڈ آف چائنا’ سے نوازا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عطاء الرحمن کو یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے مابین سائنس اور ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں مضبوط تعلقات پروان چڑھانے کے اعتراف میں دیا گیافرینڈ شپ ایوارڈ عوامی جمہوریہ چین کا سب سے بڑا اعزاز ہے، جو ان غیر ملکی ماہرین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے چین میں معاشی و سماجی ترقی کے حوالے سے غیرمعمولی خدمات سر انجام دی ہوں۔
ایوارڈ دیئے جانے کی باضابطہ تقریب 29 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ڈاکٹر عطاء الرحمن کی ہی کوششوں کے باعث چینی اور دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی اشتراک کے پروگرام کا آغاز ہوا ان پروگرامز کے تحت 400 طلباء کو مختلف چینی یونیورسٹیوں اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹس میں پی ایچ ڈی کی سطح کی ٹریننگ کے لیے بھیجا گیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عطاء الرحمن نے پاکستان کی جامعات میں طلباء کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چینی زبان سکھانے کے منصوبے کا بھی آغاز کیا۔ان کی کتاب سائنس کی حیرت انگیز دنیا (ونڈریئس ورلڈ آف سائنس) کا حال ہی میں چینی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا دس جنوری 2014ء کو انہیں چائنیز اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے ‘انٹرنیشنل کوآپریشن ایوارڈ’ سے بھی نوازا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.