پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہمارے خون میں شامل ہے،کمشنر کراچی

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہمارے خون میں شامل ہے اور ہر عمر کے لوگ اس کھیل سے جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ کو ورلڈ کپ 2015 کا بے چینی سے انتظارہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کی مزار قائدپر رونمائی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میانداد، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی انتخاب عالم،آئی سی سی کے میڈیا مینیجر سمیع برنی،کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی،مینیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان،فوکل پرسن آصف عظیم،میڈیا مینیجر پی سی بی کراچی شعیب احمد و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا کہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی کی شہر قائد میں رونمائی ہو رہی ہے اور اس تاریخی موقع پر آج 1992 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے ہیرو اور ہمارے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد بھی ہمارے درمیان موجود ہیں جو کھیلوں کے ذریعے پاکستان کو دنیا بھر میں روشناس کرانے والے ہمارے قومی ہیروز میں شامل ہیں اورجنہوں نے اپنی گراں قدر خدمات انجام دے کر عالمی سطح پر ملک کا نام اور پرچم سربلند کیا شعیب صدیقی نے کہا کہ کراچی میں نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے ایسی ایونٹس کے انعقاد سے نہ صرف کھیلوں کے حوالے سے شہر اور ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر ہو گا بلکہ پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں کے آغاز میں بھی مددملے گی بعد ازاں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے جاوید میانداد و دیگر شخصیات کے ہمراہ بابائے قوم قائد اعظم کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :