کوئٹہ،لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1731دن ہوگئے

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:53

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1731دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں سیاسی سماجی کارکنوں خضدار سے در محمد بلوچ نور محمد مختیار بلوچ کے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اوربھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔