ظلم و دھاندلی کیخلاف دھرنے نے نئی تاریخ لکھ دی، شہداء کا خون جیت رہا ہے‘ چوہدری پرویزالٰہی ،پاک فوج کیخلاف شرمناک حکومتی مہم ،غریبوں کو سیلاب میں ڈبونے کے باوجود ”گونواز، گوشہبازگو“ کے نعرے ہر جگہ ان کا پیچھا کرتے ہیں
جمعہ 19 ستمبر 2014 21:53
اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ طویل ترین دھرنے میں شریک ہماری بہنوں، بیٹیوں، بزرگوں، بھائیوں اور بیٹوں نے اپنی جرأت و ہمت اور ثابت قدمی سے پاکستان میں ظلم و ناانصافی اور دھاندلی کے خلاف نئی تاریخ لکھ دی ہے، پوری قوم آپ کیلئے دعا گو ہے، شہیدوں کا خون جیت رہا ہے اور جعلی و قاتل حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔
وہ ڈاکٹر طاہرالقادری، علامہ ناصر عباس، چودھری ظہیرالدین، احمد یار ہراج اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی وجہ سے حکمرانوں کی گردن کا سریا ٹیڑھا ہو چکا ہے، جلد یہ سریا نکل جائے گا اور وہ انشاء اللہ فرش پر ہوں گے، غریب عوام کو ڈبو کر اور پاک فوج کے خلاف حکومتی سرپرستی میں برا بھلا کہنے کی شرمناک مہم سے بھی یہ دھرنے ختم نہیں کرا سکے بلکہ ہر جگہ گونوازگو اور گوشہبازگو کے نعرے ہر جگہ ان کا پیچھا کرتے اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.