حفیظ سینٹر میں لگائے گئے ڈرائیونگ لائسنس کیمپ میں240تاجروں کو لائسنس دینے کی منظوری

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء ) حفیظ سنٹر کے جنرل سیکرٹری اورلاہور چیمبر آف کامرس میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے ایسوسی ایٹ امیدوارشیخ محمد فیاض احمدکی زیر نگرانی حفیظ سینٹر میں لگائے گئے ڈرائیونگ لائسنس کمیپ میں240تاجروں کو لائسنس دینے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع حفیظ سینٹر کے وائس چےئر مین ندیم چوہدری نے کہاکہ خدمت گروپ عوام کی خدمت میں مصروف ہے ،جب سے ہمیں خدمت کا موقع ملا ہے ہم تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ،تاجر وں جو مسائل ہیں انہیں حل کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ،ایک ایک کرکے انہیں مشکلات سے نجات دلا رہے ہیں۔

حفیظ سینٹر کے نائب صدر راجہ جاوید نے کہاکہ خدمت گروپ تاجروں کی خدمت کرنے میں مصروف ہے ،ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ،تاجروں نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ،ہم نے ہر سطح پر تاجروں کی آواز بلند کی ہے ،ہماری کارکردگی تمام تاجروں کے سامنے ہے ہم نے کبھی سیاسی نعرہ نہیں لگایا،ہمارے دروازے سب کے لئے کھولے ہیں ہر تاجریونین آفس میں آکر اپنا قیمتی مشورہ ہمیں د ے سکتا ہے ،ہم اس مشورے پر شکر گزار ہوں گے ۔