عدالت نے وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات کیخلاف مظاہرین کے قتل کے مقدمے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا
ہفتہ 20 ستمبر 2014 22:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرین کے قتل کے مقدمے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ہفتہ کو اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ وزیراعظم ہاوٴس کی جانب پرامن مارچ کے دوران پولیس کے تشدد سے تحریک انصاف کے 4 کارکن جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی تاہم انہوں نے مقدمہ درج نہیں کیا جس کی وجہ وہ عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ، وہ عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ پولیس کو وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور اس وقت کے قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹک سمیت دیگر شخصیات پر مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.