پنجاب میں سیلاب سے مختلف علاقوں میں 25 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر 15 لاکھ ایکڑ ارازعی پر کھڑی فصلیں بھی تباہ
جنوبی اضلاع میں کاشت کی جانے والی نقد آور فصلوں چاول، کپاس اور گنے کو شدید نقصان پہنچا ابراہیم مغل
اتوار 21 ستمبر 2014 14:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) پاکستان میں مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب سے مختلف علاقوں میں 25 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر 15 لاکھ ایکڑ ارازعی پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں سیلاب کے باعث پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں کاشت کی جانے والی نقد آور فصلوں چاول، کپاس اور گنے کو شدید نقصان پہنچا ۔ کسانوں کی نمائندہ تنظیم ایگری فورم پاکستان کے سربراہ ابراہیم مغل نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی گنے، چاول اور کپاس کی فصلوں کے علاوہ سبزیوں اور چارے کے کھیت بھی سیلابی ریلے کی زد میں آئے اور ہزاروں مویشی بھی اس کا شکار ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ کپاس سے تیار کردہ مصنوعات اور چاول بڑے پیمانے پر برآمد بھی کیے جاتے ہیں لہذا سیلاب سے ان فصلوں کو پہنچنے والے نقصان سے خدشہ ہے کہ پاکستان کو تجارتی خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔(جاری ہے)
ساڑھے سولہ ارب ڈالر کی کپاس اور اس کی مصنوعات کی برآمدات ہوتی ہیں لہذا بڑھنے کی بجائے ان کے کم ہونے کا اندیشہ ہے دوسرا دو ارب ڈالر کا ہماراچاول برآمد ہوتا ہے اس دفعہ دس لاکھ ٹن چاول بھی نہیں ملے گا۔
اندیشہ ہے کہ دس سے پندرہ ہزارمویشیوں کا بھی نقصان ہوا ہے تیسری بڑی برآمدات چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کی ہوتی ہیں اور وہاں اس قدر پریشانی ہے کہ وہ برآمدات بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق فصلوں کی تباہی سے زرعی شعبے کو 260 ارب روپے تک کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.