چکوال، نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

اتوار 21 ستمبر 2014 16:20

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) ڈھکو روڈ تھانہ سٹی چکوال میں ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو سٹی پولیس نے قبضے میں لے کر اُس کا پوسٹ مارٹم کرایا۔ 25 سالہ نوجوان کی موت گلے میں پھندا ڈال کر سانس رکنے سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈھکو روڈ پر وسیم شہزاد نے اپنی زمین پر ہل چلانا شروع کیا تو زمین کے اندر سے مٹی میں دبی ہوئی لاش سامنے آگئی جس پر سٹی پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔ پولیس نے لاش کو امانتاً دفن کر کے قتل کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مقتول بظاہراً پٹھان دکھائی دیتا ہے۔