امریکہ نے کینیڈا ، برطانیہ اور ایران سے ملکر پاکستان میں انتشارپھیلایا ہے، آرمی چیف نے سازش ناکام بنا دی اسلم بیگ طاہر القادری کو ہمارے لوگ ایران لیکر گئے، قم میں سینئر آیت اللہ سے ملاقات کرائی گئی ، ویٹی کن میں پوپ سے بھی ملے سازش کر نیوالے چاہتے تھے فوج آ جائے ، عسکری قیادت کو تمام سازشوں کا علم تھا ،آرمی چیف نے معاملات خود حل کر نے کا کہہ دیا جنرل راحیل کا فیصلہ بہت بڑا ہے ، دیر کر دیتے تو پاکستان کو بہت نقصان ہوسکتا تھا ، سیاستدان ریٹائرڈ افسران سے ملکر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں عمران خان اور طاہر القادر ی کے مطالبات آئین اور قانون کے منافی ہیں ، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کا انٹرویو
اتوار 21 ستمبر 2014 16:36
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے کینیڈا ، برطانیہ اور ایران سے ملکر پاکستان میں انتشار پھیلایا ہے ، عسکری قیادت کو تمام سازشوں کو علم تھا ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ ، طاہر القادری اور عمران خان کی سازش ناکام بنادی ،عمران خان اور طاہر القادر ی کے مطالبات آئین اور قانون کے منافی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ نے برطانیہ ، کینیڈا اور ایران کے ساتھ ملکر انتشار پھیلایا ہے ہمارے لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کو ایران کے شہر قم میں لے کر گئے اور سینئر آیت اللہ سے ملاقات کرائی گئی اسلم بیگ نے کہاکہ طاہرالقادری کو ویٹی کن سٹی لے گئے اور پھر وہاں پر پوپ سے ملاقات کرائی گئی ایک سوال کے جواب میں اسلم بیگ نے کہاکہ اس وقت جو لوگ عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ ہیں وہ 2002میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھ رہے۔(جاری ہے)
اکثر ریٹائرڈ افسران 10سال تک پرویز مشرف کے ساتھ رہے انہوں نے کہاکہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سوچ میں پاکستان میں آزاد خیال حکومت کا قیام تھا ایک سوال کے جواب میں اسلم بیگ نے کہاکہ موجودہ سازش بارے عسکری قیادت کو علم تھا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ طاہر القادری اور عمران خان کی سازش ناکام بنا دیا سازش والے چاہتے ہیں کہ فوج آئے اور اقتدار سنبھال لے تاہم آرمی چیف نے کہاکہ خود معاملات حل کر یں انہوں نے کہاکہ اقتدار بہت بڑی چیز ہوتی ہے اس کیلئے بیٹا باپ کو قتل کر دیتا ہے اور بھائیوں کی آنکھیں نکال دی جاتی ہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہت بڑا فیصلہ کیا ہے اگر آرمی چیف جنرل راحیل شریف فیصلے کر نے سے جھجک محسوس کرتے تو پاکستان کو بہت بڑا نقصان ہوسکتا تھاانہوں نے کہاکہ سازش کر نے والے چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے فوج کی مداخلت یقینی ہو جائے ماضی میں ذرا سی بھی مداخلت پر فوج آجاتی تھی ۔
ایک اور سوال کے جوا ب میں سابق آرمی چیف نے کہاکہ فوج کی کبھی خواہش نہیں رہی کہ وہ خارجہ پالیسی بنائے انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی ز رداری کے دور میں آئی ایس آئی کو وزارت داخلہ کے ماتحت کر نے کا فیصلہ کیا گیا یہ فیصلہ غلط تھا اگر ایسے فیصلے کر نے سے پہلے سوچ لیا کریں تو فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا ۔ایک اور سوال کے جواب میں سیاستدان ریٹائرڈ افسران کے ساتھ ملکر تبدیلی لانا چاہتے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادر ی کے مطالبات آئین اور قانون کے منافی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.