امریکہ نے کینیڈا برطانیہ اور ایران سے ملکر پاکستان میں انتشارپھیلایا ہے آرمی چیف نے سازش ناکام بنا دی اسلم بیگ
طاہر القادری کو ہمارے لوگ ایران لیکر گئے، قم میں سینئر آیت اللہ سے ملاقات کرائی گئی ، ویٹی کن میں پوپ سے بھی ملے سازش کر نیوالے چاہتے تھے فوج آ جائے عسکری قیادت کو تمام سازشوں کا علم تھا آرمی چیف نے معاملات خود حل کر نے کا کہہ دیا جنرل راحیل کا فیصلہ بہت بڑا ہے دیر کر دیتے تو پاکستان کو بہت نقصان ہوسکتا تھا سیاستدان ریٹائرڈ افسران سے ملکر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں عمران خان اور طاہر القادر ی کے مطالبات آئین اور قانون کے منافی ہیں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کا انٹرویو
اتوار 21 ستمبر 2014 16:40
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے کینیڈا برطانیہ اور ایران سے ملکر پاکستان میں انتشار پھیلایا ہے عسکری قیادت کو تمام سازشوں کو علم تھا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ طاہر القادری اور عمران خان کی سازش ناکام بنادی عمران خان اور طاہر القادر ی کے مطالبات آئین اور قانون کے منافی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ نے برطانیہ کینیڈا اور ایران کے ساتھ ملکر انتشار پھیلایا ہے ہمارے لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کو ایران کے شہر قم میں لے کر گئے اور سینئر آیت اللہ سے ملاقات کرائی گئی اسلم بیگ نے کہاکہ طاہرالقادری کو ویٹی کن سٹی لے گئے اور پھر وہاں پر پوپ سے ملاقات کرائی گئی ایک سوال کے جواب میں اسلم بیگ نے کہاکہ اس وقت جو لوگ عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ ہیں وہ 2002میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھ رہے اکثر ریٹائرڈ افسران 10سال تک پرویز مشرف کے ساتھ رہے انہوں نے کہاکہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سوچ میں پاکستان میں آزاد خیال حکومت کا قیام تھا ایک سوال کے جواب میں اسلم بیگ نے کہاکہ موجودہ سازش بارے عسکری قیادت کو علم تھا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ طاہر القادری اور عمران خان کی سازش ناکام بنا دیا سازش والے چاہتے ہیں کہ فوج آئے اور اقتدار سنبھال لے تاہم آرمی چیف نے کہاکہ خود معاملات حل کر یں انہوں نے کہاکہ اقتدار بہت بڑی چیز ہوتی ہے اس کیلئے بیٹا باپ کو قتل کر دیتا ہے اور بھائیوں کی آنکھیں نکال دی جاتی ہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہت بڑا فیصلہ کیا ہے اگر آرمی چیف جنرل راحیل شریف فیصلے کر نے سے جھجک محسوس کرتے تو پاکستان کو بہت بڑا نقصان ہوسکتا تھاانہوں نے کہاکہ سازش کر نے والے چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے فوج کی مداخلت یقینی ہو جائے ماضی میں ذرا سی بھی مداخلت پر فوج آجاتی تھی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.