خیبرپختونخوا میں ناروالوڈشیڈنگ اوراوروربلنگ کاسلسلہ جاری ، شہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہات میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی بندرہتی ہے ،شہری پریشان،کرایہ کے گھروں میں رہنے والوں کوکرایہ سے زیادہ بجلی بل اداکرنا پڑرہا ہے ۔دس ہزار روپے کے فلیٹ میں رہنے والے بارہ سے چودہ ہزار بجلی بل جمع کرنے سے عاجز آگئے ،مختلف علاقوں میں شہریوں کااحتجاج

اتوار 21 ستمبر 2014 23:07

خیبرپختونخوا میں ناروالوڈشیڈنگ اوراوروربلنگ کاسلسلہ جاری ، شہری علاقوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) خیبرپختونخوا میں ناروالوڈشیڈنگ اوراووربلنگ کاسلسلہ جاری ہے ، شہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہات میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی بندرہتی ہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے،زیادہ ترعلاقوں میں احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ بھی جاری ہے ،تاہم حکومت اورواپڈاخاموشی سے سب کچھ دیکھ رہی ہے ۔

بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کوپریشانی میں مبتلا کردیا ہے ،کرایہ کے گھروں میں رہنے والوں کوکرایہ سے زیادہ بجلی بل اداکرنا پڑرہا ہے ۔دس ہزار روپے کے ایک کے فلیٹ میں رہنے والے بارہ سے چودہ ہزار بجلی بل جمع کرنے سے عاجز آگئے،ادھر صوبہ بھر میں لوشیڈنگ میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے ،موسم میں واضح تبدیلی کے باوجو د بجلی بندش کادورانیہ کم نہیں ہوا،پشاورشہر میں چھ گھنٹے جبکہ مضافاتی علاقوں میں بارہ گھنٹے بجلی بندرہتی ہے ،صوبے کے دیگر اضلاع میں صورتحال اس سے بھی ابتر ہے ،ضلع مردان،چارسدہ ،صوابی ،جنوبی اضلاع اورملاکنڈڈویژن میں چوبیس گھنٹوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی لوڈشیدنگ اوراووربلنگ سے تنگ عوام نے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے ،گزشتہ روز پشاورکے مضافاتی علاقوں نے یونیورسٹی روڈ پر سپین جماعت کے سامنے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورروڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ،مظاہرین کاکہنا تھا کہ باقاعدگی سے بل بھی جمع کرارہے ہیں اس کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ،لوڈشیڈنگ کے باوجود ہزاروں کابل بھی ہرمہینے بھجوا دیتے ہیں جوسراسرظلم اورناانصافی ہے ،انہوں نے حکومت اورواپڈاحکام سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ کاسلسہ ختم کیاجائے ورنہ احتجاج کادائروسیع کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :