کراچی جلسہ ، جاوید میاں عمران خان کے کانوں میں باتیں کرتے رہے
اتوار 21 ستمبر 2014 23:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جب سٹیج پر آئے تو کرکٹ لیجنڈ جاوید میاں داد ان سے گلے ملے اور ان کے کانوں میں باتیں کرتے رہے۔ عمران خان بھی ان کے گلے میں بانہیں ڈالے مسکراتے رہے ۔ جاوید میاں داد نے عمران خان کے ساتھ مل کر گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر سابق اوپنر محسن حسن خان بھی سٹیج پر موجود تھے، وہ بھی عمران خان کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر نعرے لگاتے رہے ۔
علاوہ ازیں جاوید میاں داد اور ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی سمیع اللہ نے عمران خان کو عوام کی آواز قرار دیا۔ سمیع اللہ نے کہا نئے پاکستان میں سب کا احتساب ہو گا، عمران خان نے نئے پاکستان کیلئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کامیاب ہونگے، وہ بہترین فائٹر ہیں۔(جاری ہے)
جاوید میاں داد نے کہا کہ عمران خان جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں اور وہ یہ کام بھی پورا کریں گے، ، عمران خان میں آج بھی ورلڈ کپ 1992ء والا جذبہ موجود ہے، کرکٹر سب سے بڑے عملی سیاستدان ہوتے ہیں۔
انہیں گفتگو میں عمران خان کی ٹی شرٹ یاد آگئی کہ عمران خان ٹائیگر والی شرٹ پہن کر ٹائیگر بن جا یا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ہمارا کرکٹ میچ نہیں بنتا، ہم پروفیشنل ہیں وہ پروفیشنل نہیں۔ انہوں نے کہا یہ نہ سوچیں کہ عمران خان کو کچھ بھی پتہ نہیں وہ پورا پاکستان پھرتے رہے ہیں، پہاڑوں پر بھی گئے، شکار بھی کرتے رہے ، وہ اس وقت تک کسی کام میں ہاتھ نہیں ڈالتے جب تک اس کے بارے میں مکمل معلومات نہ لے لیں۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.