پشاورمیں انسدادپولیو مہم کے دوران چھ لاکھ 23ہزار867بچوں کوقطرے پلائے گئے

پیر 22 ستمبر 2014 13:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)پشاورمیں انسدادپولیو مہم کے دوران چھ لاکھ 23ہزار867بچوں کوقطرے پلائے گئے،مجموعی طورپرمہم86فیصد رہی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ضلع پشاورمیں اتوار کے روز ہونیوالے پولیو مہم میں چھ لاکھ 23ہزار867بچوں کوقطرے پلائے گئے ،مہم کے دوران 17ہزار 316والدین نے بچوں کوقطرے پانے سے انکار کیا، ذرائع کے مطابق پشاورکے علاقے شیخان،متنی ،سلمان خیل اورادیزئی میں ٹیموں کی رسائی مشکل رہی،ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ پشاورمیں رواں سال پولیو کے 9کیس سامنے آگئے ہیں-