عمران خان نے مذاکرات کو خود ’ویٹو‘ کیا، لاہور میں انہیں خوش آمدید کہیں گے: پرویزرشید
پیر 22 ستمبر 2014 23:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے پر خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کو جلسے کرنے کاحق ہے، ہم نے تو ان کو اسلام آباد میں دھرنا دینے سے بھی نہیں روکا تھا، ہمیں ان کے جلسے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
(جاری ہے)
نجی نیوز چینل سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد میں کنٹینر لگانے کا مقصد دھرنے کو روکنا ہوتا تو جو چند ہزار لوگ شام کو دھرنے میں آتے ہیں وہ بھی نہ آ سکتے اور نہ ہی عمران خان روزانہ بنی گالہ جا سکتے تھے، عمران خان روزانہ جھوٹ بولتے ہیں ، انہوں نے خود حکومت کی ساتھ جاری مذاکرات کو ’ویٹو‘ کیا، ہم نے تو عدالتی کمیشن کے قیام کے لئے خط بھی لکھا اور اصلاحاتی کمیٹی بھی بنا چکے ہیں، صرف وزیر اعظم کے استعفے پر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر نقصان ہو رہا ہے، تین سربراہ مملکت کے دورے ملتوی ہوئی، پاکستان میں آنے والی سرمایہ کاری رک گئی، یہ دھرنے ہمیں چیلنج دے رہے ہیں اور مزید محنت سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان مک مکا کی بات میں نے خالد مقبول صدیقی کے متعلق نہیں کہی تھی، جب ان سے ملاقات ہو گی تو ان کو آگاہ کروں گا کہ میرا کیامطلب تھا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.