آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کیس،جماعت اسلامی نے آٹا اور دیگر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی 18وجوہات اور اس پر قابوپانے کے لئے 17تجاویز سپریم کورٹ میں پیش کر دیں،
قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے اتھارٹیز اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے تیار نہیں،لیاقت بلوچ کا متفرق درخواست میں موقف
منگل 23 ستمبر 2014 21:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان نے سپریم کورٹ میں آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے کیس میں متفرق درخواست جمع کرا دی ہے۔متفرق درخواست میں جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں آٹا اور دیگر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں ناروا اضافہ کی 18 وجوہات بیان کی ہیں اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے 17 تجاویز دی ہیں۔
جماعت اسلامی کی رائے میں جب تک حکومت کسانوں کی مرکز سے صوبہ تک سرپرستی نہیں کرے گی اور ٹھوس بنیادوں پر ہر شعبہ میں عوام کے مفاد کو سامنے رکھ کر اقدامات نہیں اٹھائے جائیں گے اسوقت تک عوام کو ریلیف نہیں ملے گا۔قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے اتھارٹیز اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے تیار نہیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور درخواست گزار لیاقت بلوچ کی طرف سے جمع کرائی گئی متفرق درخواست میں مہنگائی کے اسباب و وجوہات میں کہا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے خاص کر چھوٹے کسانوں کو آگاہی نہ ہونے فی ایکڑ پیدوار میں کمی ہوتی ہے اور فرٹیلازر ،زرعی ادویات اور زرعی ضروریات کے مہنگا ہونے کی وجہ سے اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے کسان ان کو خرید نہیں سکتا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.