اینڈی مرے ٹویٹ کرنے پر مایوس،
ہر شخص کو اپنے جذبات کے اظہار کی آزادی ہونی چاہیے: اینڈی مرے
منگل 23 ستمبر 2014 21:17
لندن، بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء )انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے کہا ہے کہ انھیں اپنے جذبات کے اظہار پر کوئی افسوس نہیں بلکہ اس بات پر مایوسی ہوئی ہے کہ انھوں نے سکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے ٹویٹ کیا۔اینڈی مرے کو ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل ٹویٹ کرنے پر لوگوں نے برا بھلا کہا تھا۔انھوں نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ریفرینڈم کے نتیجے میں برطانیہ اور مضبوط ہو گا اور وہ اپنے پورا کریئر کے دوران برطانیہ کی جانب سے کھیلیں گے۔
اینڈی مرے نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے جذبات کے اظہار کی آزادی ہونی چاہیے تاہم وہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔چین میں اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’ریفرینڈم نہ صرف سکاٹ لینڈ کے لوگوں کے لیے بہت جذباتی دن تھا بلکہ یہ پورے برطانیہ کے لیے بھی بہت بڑا دن تھا۔(جاری ہے)
‘اینڈی مرے نے کہا کہ جس طرح میں نے الفاظ کا استعمال کیا اور جس طرح اسے بھیجا، یہ میرے عمومی مزاج کاحصہ نہیں ہے اور میں عام طور پر اس طرح نہیں کرتا۔
ان کا مزید کہنا تھا: ’یہ میرے لیے مایوس کن تھا، تاہم اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، میں پیچھے نہیں جا سکتا اور میں اپنی توجہ ٹینس پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔‘اینڈی مری نے ووٹنگ والے دن ٹویٹ میں کہا تھا کہ آج کا دن سکاٹ لینڈ کے لیے بہت بڑا دن ہے اور میں اس کے نتیجے کے بارے میں بہت زیادہ پرجوش ہوں۔خیال رہے کہ اینڈی مرے پہلے برطانوی شخص ہیں جنھوں نے گذشتہ 70 سالوں میں ویمبلڈن ٹورنامنٹ جیتا ہے۔بی بی سی نے اینڈی مرے سے پوچھا کہ ان کے ٹویٹ کا اصل مطلب کیا تھا تو انھوں نے کہا کہ وہ اس کی زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتے تاہم ’میرے لیے چند دن بہت زیادہ سخت تھے۔‘اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ووٹنگ کا دن بہت اہم تھا اور لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے آئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.