الیکشن کمیشن نے تسلیم کیاکہ الیکشن فراڈ تھا، دھاندلی میں عدلیہ کے میر جعفر افتخار چوہدری کا سب سے بڑا ہاتھ تھا: عمران خان
منگل 23 ستمبر 2014 22:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے ہمارے دھاندلی سے متعلق تمام الزامات کی تصدیق کر دی ہے، الیکشن کمیشن نے تسلیم کر لیا ہے کہ 2013میں ایک فراڈ الیکشن ہوا تھا، اس الیکشن کو خراب کرنے میں نواز شریف کے ساتھی اور عدلیہ کے میر جعفر افتخار چوہدری ملوث ہیں، اب اس مہم کو تیز کریں گے اور جمعے کو ڈی چوک جبکہ اتوار کو مینار پاکستان پر عوام کو سمندر لائیں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے۔
ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 9مہینے تک رپورٹ چھپاکر رکھی گئی مگرالیکشن کمیشن کی رپورٹ کا سن کر مجھے بڑی خوشی ہوئی، یہ رپورٹ آپ کے دھرنے کی وجہ سے جاری ہوئی ہے، ادارے نے خود ہی ہمارے تمام الزامات کو تسلیم کر لیا ہے، اس کے بعد نواز شریف کا ایک اور جھوٹ سامنے آ گیا ہے جو انہوں نے پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں بولا تھا،جس میں ہر منٹ پر 80لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے ،کہ یہ شفاف انتخابات تھے، اب تو دھاندلی کے الزامات کو خود الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مان لیا ہے، دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسا ہوتا تو پورے انتخابات مسترد کر دئیے جاتے اور سارا الیکشن دوبارہ ہوتا، ہم پاکستان میں بھی یہی مطالبہ کرتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.