کراچی، اہلسنت والجماعت کے کارکنان کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کاظم شاہ کی تلاش میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری

بدھ 24 ستمبر 2014 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) اہلسنت والجماعت کے کارکنان کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کاظم شاہ کی تلاش میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک خصوصی نے گذشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے گذشتہ شب گلبہار میں واقع کاظم عباس شاہ کے سسرال پر بھی چھاپہ مارا ۔کاظم شاہ کے نہ ملنے پر معلومات اور تفتیش کے لیے کاظم شاہ کے دو سالوں باقر اور ابوالحسن کو حراست میں لے لیا گیا ،جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق کاظم عباس شاہ اہلسنت والجماعت کے کارکنان کو قتل کرنے میں ملوث ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مفرور ہے ۔

متعلقہ عنوان :