کوئٹہ، نصابی علوم اور دیگر م علومات کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم سے واقفیت انتہائی ضروری ہے،ولیم برکت

بدھ 24 ستمبر 2014 17:38

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق نسابی علوم اور دیگر م علومات کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم سے واقفیت انتہائی ضروری ہے ان خیالات کااظہار پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت نے سینٹ جوزف کا نونٹ گرلز ہائی سکول کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خ صوصی کیا ج س میں انہوں نے اپنے فنڈز سے طالبات کیلئے 45کمپیوٹر فراہم کئے تھے انہوں نے کہاکہ یہ ادارہ صوبے میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور ہماری بیٹیاں یہاں سے پرسکون ماحول میں تعلیم حاصل کرتی ہے اسی لئے ہر والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ انکی بیٹی کو یہاں داخلہ مل سکیں انہوں نے کہاکہ انکی یہ خواہش تھی کہ کوئٹہ کے تمام مسیحی تعلیمی اداروں کی کمپیوٹر لیب کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ طلباء وطالبات اس سے بھر پور تعلیمی استفادہ حاصل کریں اس موقع پر انہوں نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا اور کمپیوٹرز کا معائنہ کیا اس سے پیشتر جب وہ سکول پہنچے تو سکول کی پرنسپل اور سٹاف نے ان کا استقبال کیا طالبات نے پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے گل پاشی کی ۔