Live Updates

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں متنازع تقریر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

جمعرات 25 ستمبر 2014 22:10

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں متنازع تقریر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، خواجہ سعد رفیق کی تقریر غیرقانونی قرار دے کر اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار کی استدعاشہری اقبال طور نے سید مقصومہ بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے دس ستمبر کو پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف غیرمہذب تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کتے پالنے والے شخص کو پارلیمنٹ کا ممبر نہیں ہونا چاہیے ، درخواست گزار کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی تقریر سے بالواسطہ طور پر قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت پر حملہ کیا گیا جس کا ثبوت تقریر کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر قائد اعظم اور عمران خان کی کتوں کے ہمراہ جاری ہونے والی تصاویر اور ان پر بحث ہے، درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ یہ طے کر چکی ہے کہ سیاستدان اور عوام میں مقبول شخصیات کو مہذب زبان استعمال کرنی چاہیے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دس ستمبر کی پارلیمنٹ میں تقریر کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور سپیکر قومی اسمبلی کو رولز آف بزنس کی دفعہ دو سو چوراسی کے تحت تقریر کو اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات