لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لندن پلان بے نقاب ہونے پر عوام عمران اور قادری کے اصل چہرے پہچان گئے ہیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان پشاور میں کس منہ سے ”میٹرو بس“ بنا رہے ہیں، دھرنے والوں نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرا کر معیشت کو نقصان پہنچایا، بنکوں میں ڈاکہ ڈالنے والے نئے پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں۔