ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی آٹھویں قوت بنایا جس سے پاکستان دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے امریکہ ‘ برطانیہ اور دیگر ممالک کی جانب سے پریشر کے باوجود ایٹمی دھماکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان
جمعہ 26 ستمبر 2014 17:53
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) ملک دشمن قوتیں پاکستان کو نیست و نعبود کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں ہم نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی آٹھویں قوت بنایا جس سے پاکستان دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے امریکہ ‘ برطانیہ اور دیگر ممالک کی جانب سے پریشر کے باوجود ایٹمی دھماکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ان خیالات کا اظہار معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے جو کام ہم نے انجام دیا وہ نہایت ہی مشکل ترین کام ہے لیکن اگر اس پر مکمل مہارت حاصل کرلی جائے تو یہ بہت آسان کام ہے مجھے اس کام کا عملی تجربہ تھا اور اسی وجہ سے ہم نے ایک دشوار طریقہ کار استعمال کیا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں توقعات کیخلاف اور دشمنوں کی خواہشوں کے بر خلاف ہمیں بہت جلد مکمل کامیابی دی 6-7 سال میں ہم نے اس پسماندہ ملک کو جہاں آج بھی سوئی نہیں بنتی ایک ایٹمی قوت بنایا انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا جس کام کیلئے دنیا اربوں روپے خرچ کرتی ہے میں نے مفت میں یہ پروگرام پاکستان کو دیا میں نے ہالینڈ اور انگلینڈ سے تعلیم اس لئے حاصل نہیں کی کہ ان لوگوں نے ہمیشہ ہمیں حقیر سمجھا اور اسی وجہ میں نے اپنی تعلیم جرمن سے حاصل کی میں نے جو پاکستان کو ایٹمی مواد دیا ہے وہ دنیا کے چند اہم ترین ممالک کے ہم پلہ ہے پاکستان کا ایٹمی پلانٹ دنیا میں اپنا ایک نام اور مقام رکھتا ہے۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.