وزارت مذہبی امور کی جانب سے امسال حج پر جانیوالے حجاج کرام کی آخری پرواز 28 ستمبر کو لاہور سے روانہ ہوگی

جمعہ 26 ستمبر 2014 17:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) وزارت مذہبی امور کی جانب سے امسال حج پر جانیوالے حجاج کرام کی آخری پرواز 28 ستمبر کو لاہور سے روانہ ہوگی ایک ماہ سے زائد عرصہ میں پی آئی اے‘ سعودی ایئر لائن اور دیگر پروازوں کے ذریعے 1 لاکھ 43 ہزار 663 حجاج کرام کو جدہ اور مدینة المنورہ پہنچایا جائیگا جبکہ وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے امسال سرکاری طور پر 56 ہزار 684 حجاج حج اکبر کی سعادت حاصل کررہے ہیں پی آئی اے کی جانب سے 28 اگست سے 83 پروازوں کے ذریعے حجاج کرام کو سعودی عرب بھجوایا گیا جبکہ کل 28 ستمبر بروز اتوار کو لاہور سے حج کی سپیشل فلائٹ PK2157 رات 10 بجے بوئنگ طیارے 747 کے ذریعے حجاج کرام کو جدہ ایئر پورٹ پر پہنچائے گی اس طرح امسال حج کی سعادت حاصل کرنیوالے تمام حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ جائینگے پی آئی کی جانب سے 1ماہ 5 دن کے قریب حج آپریشن جاری رہا جبکہ پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے 8 اکتوبر سے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنیوالے حجاج کرام کی جدہ سے لاہور واپسی کا عمل شروع ہوجائیگا ۔