سیلاب زدگان کیلئے بنائے گئے ریلیف سنٹروں کی مانیٹرنگ اور رقم کی تقسیم کیلئے بنائے جانیوالے سنٹروں کی تشہیر کرنے کا کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 ستمبر 2014 17:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) سیلاب زدگان کیلئے بنائے گئے ریلیف سنٹروں کی مانیٹرنگ اور رقم کی تقسیم کیلئے بنائے جانیوالے سنٹروں کی تشہیر کرنے کا کرنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ان اضلاع میں جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے سنٹرز بنائے گئے ہیں ان سنٹروں کی آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی او صاحبان نے جہاں جہاں رقم کی تقسیم اور اوقات کار بنائے ہیں ڈی سی او صاحبان مختلف ذرائع کے عوام الناس میں آگاہی فراہم کریں جس میں کیبل‘ بینرز‘ پمفلٹ اور تشہیری بورڈز شامل ہیں انہوں نے ہدایات کی ہے کہ رقوم کی تقسیم میں کسی قسم کی غفلت بے ضابطگی ہوئی تو اس اضلاع کے ڈی سی او اور متعلقہ افسران کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں سیلاب زدگان کو تقسیم ہونیوالی رقوم کی تقسیم کو صاف شفاف بنایا جائے اور رقم کی تقسیم کو مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے چیک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :