چین سے مشروط سرحدی معاملات حل کرلیے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ،چین لداخ میں میں سڑک کی توسیع نہیں کرے گا، بھارت وہاں موجودفوجی چوکی منہدم کرے گا،سشماسوراج

جمعہ 26 ستمبر 2014 22:26

چین سے مشروط سرحدی معاملات حل کرلیے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ،چین لداخ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ ملک کے شمال میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری فوجی کشیدگی کو بھارت اور چین نے حل کر لیا ہے،چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ متنازعہ علاقے میں سڑک کی توسیع نہیں کرے گا جبکہ بھارت نے نگرانی کے لیے بنائی گئی ایک چوکی کو منہدم کرنے پر اتفاق کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے میڈیاسے بات چیت میں کہا کہ چین نے اپنے فوجی علاقے سے واپس بلانا شروع کر دیئے ہیں، چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ متنازعہ علاقے میں سڑک کی توسیع نہیں کرے گا جبکہ بھارت نے نگرانی کے لیے بنائی گئی ایک چوکی کو منہدم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر خارجہ نے اس معاملے کے حل کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔واضح رہے کہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں بھارت اور چین کے درمیان لگ بھگ چار ہزار کلومیٹر کی طویل سرحد ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تلخی کی وجہ ہے۔ بھارت کا الزام ہے کہ چین کی طرف سے سرحد کی مبینہ خلاف ورزیاں کی گئی ہیں تاہم دونوں ملکوں نے اس کشیدگی کو ختم کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :