پولیو مہم میں بچوں کو قطرے پلانے کیلئے رکھے گئے ٹارگٹ کوہر صورت پورا کیا جائے ‘ کیپٹن (ر) محمد عثمان
ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے بار ے میں ایک اہم اجلاس ڈی سی او کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،ٹی ایم اوز،محکمہ ہیلتھ، پی ایچ اے، سوشل ویلفےئر، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے کباڑخانوں، قبرستانوں،تا لا بوں،ٹا ئر شا پس اور حساس مقامات کو چیک کیا جائے اوراِن ڈور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کریں ۔
ڈی سی او لاہور نے کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں ڈی سی او لاہور نے تمام ٹاؤنز ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے فیلڈ میں رہیں اور جہاں سے ڈینگی لاروا برآمد ہو اُس جگہ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔(جاری ہے)
علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور نے29ستمبر سے شہر بھر میں شروع ہو نے والی پو لیو مہم کے حوالے سے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز (ہیلتھ) کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پو لیو مہم کی خود نگرانی کریں اور فیلڈ میں مو جود رہیں اور پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کو خود چیک کریں ۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں بچوں کو قطرے پلانے کے لیے رکھے گئے ٹارگٹ کوہر صورت پورا کیا جائے تا کہ کو ئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.