میرے حلقے میں135 سے زائد پولنگ اسٹیشنز تھے ، کسی ایک میں بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہیں کئے جاسکے،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں135 سے زائد پولنگ اسٹیشنز تھے جن میں کسی ایک میں بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہیں کئے جاسکے،آج جو مجھ سے سوالات کئے گئے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،وہ ہفتے کو الیکشن ٹریبونل میں بیان قلمبند کرانے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر صوبائی مشیر راشد ربانی،وقار مہدی،صدیق ریو بھائی،تیمور سیال اور ان کے ووٹرز بھی موجود تھے ،قائم علی شاہ کی عدالت آمد اور روانگی کے موقع پر لوگوں نے جئے بھٹو اور جئے بے نظیر کے نعرے لگائے،سید قائم علی شاہ نے کہا کہ عدالت میں پیش ہوکر ثابت کیا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :