Live Updates

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سب سے پہلے احتجاج کیا، عمران خان

اتوار 28 ستمبر 2014 21:14

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سب سے پہلے احتجاج کیا، عمران خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف اوپر سے مخالف اور اندر سے بھائی ہیں، دونوں ایک دوسرے کو چور بھی بولتے ہیں اور بچاتے بھی ہیں۔مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جب صدر بن رہے تھے تو سوچا کہ ایک ملزم صدر بن رہا ہے اس لیے احتجاج کیا تو سرف 2ہزار لوگ جمع ہوئے،عوام کا برا حال تھا دوسری طرف دیکھا کہ 2 خاندان امیر ہوتے جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سب سے پہلے میں احتجاج کیا، عافیہ صدیقی کے ماموں نے بتایا کہ اس کی بھانجی اور بچوں کو امریکا اٹھا کر لے گیا جس سے بہت دلی افسوس ہوا۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ حکمران جب سیلاب زدہ علاقوں میں گئے تو وہاں نعرے لگے ''گونوازگو'' جبکہ نواز شریف کے خلاف نیویارک میں ''گو نواز گو'' کے نعرے لگے، حکمران جہاں ڈرامے کرتے ہیں ''گونوازگو'' کے نعرے سننے کو ملتے ہیں، نواز شریف نے فوری استعفیٰ دے دیا تو میرا پیغام گھر گھر کیسے پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کے بعد کہا تھا کہ اگر انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آوں گا، انصاف کے حصول کے لیے تمام دروازے کھٹکھٹائے مگر انصاف نہیں ملا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر اچھا کیا، سب کے چہرے سامنے آگئے، جنرل جیلانی اور ضیا الحق کی نرسری میں نہیں پلا، آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات