غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت ”خصوصی افراد کے حالات کیسے بدلیں گے“ کے موضوع پر مذاکرہ کا اہتمام

پیر 29 ستمبر 2014 15:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے شعبہ رورل انکلوسو ایجوکیشن پروگرام کے زیر اہتمام ”خصوصی افراد کے حالات کیسے بدلیں گے “ کے موضوع پر فکرانگیز مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل ایجوکیشن پر کام کرنے والی مختلف این جی اوز کے نمائندوں اور تعلیمی اداروں کے شعبہ خصوصی ایجوکیشن کے ڈین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مذاکرے میں خصوصی افراد کو بامقصد مستقبل دینے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور انہیں درپیش مشکلات کے ازالے پر بحث کرتے ہوئے اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ خصوصی افراد کی بحالی کیلئے نہ صرف ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے بلکہ دنیا بھر میں خصوصی افراد پر کیا جانے والے ریسرچ ورک کو تحریری شکل میں لاکر ان سے استفادہ کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔ مذاکرے میں شاملاتی نظام تعلیم کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرائے جانے اور خصوصی افراد کیلئے فنی تعلیمی سنٹرز کی قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔ نشست میں پسماندہ دیہاتوں میں سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس ضمن میں آگہی پیدا کرنے کیلئے مختلف اقدامات پر اتفاق کیا گیا ۔