اوپن یونیورسٹی کے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے داخلہ فارم لیٹ فیس چارجز کے ساتھ جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

پیر 29 ستمبر 2014 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء ( "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء کے میٹرک تا پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلہ فارم لیٹ فیس چارجز کے ساتھ جمع کرانے کی کل منگل 30۔ستمبر 2014ء ( آخری تاریخ ہے " یہ اعلان ڈائریکٹر ایڈمیشن ‘ سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بینک الفلاح ‘ حبیب بینک لمیٹڈ ‘ فرسٹ ویمن بینک ‘ اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد برانچوں کو یونیورسٹی کے میٹرک تا پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے داخلہ فارم لیٹ فیس چارجز کے ساتھ آج بینک کے مقررہ اوقات کار ختم ہونے سے پہلے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میٹرک پروگرام کی لیٹ فیس 100۔روپے ہیں ‘ ایف اے ‘ پی ٹی سی اور بی اے پرورگرامز کی لیٹ فیس 200۔روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اور بی ایڈ کی لیٹ فیس 500۔روپے ادا کرنا ہوگی ہے۔نیشنل بینک اور مسلم کمرشل بینک کی نامزدبرانچوں کے بارے میں تفصیلات پراسپکٹس اور علاقائی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ملک بھر میں موجود اوپن یونیورسٹی کے 44۔

علاقائی کیمپسسز اور 122۔رابطہ دفاتر میں سمسٹر خزاں 2014ء میں پیش کئے گئے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے تمام پروگرامزکے داخلہ فارم اور پراسپکٹس موجود ہیں ۔ مشرق وسطی کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )میٹرک(ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ( اور بیچلر )بی اے(سطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ del.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے جاری طلبہ)پہلے سے زیر تعلیم(کو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بھجوادئیے گئے ہیں۔جاری طالب علم اپنے لئے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں ۔ پی ایچ ڈی ‘ ایم ایس /ایم فل ‘ ایم ایس سی شماریات ‘ ایل ایل ایم/ایم ایس شریعہ جبکہ کامن ویلتھ آف لرننگ (COL)کے اشتراک عمل سے جاری پروگرام ایم بی اے/ایم پی اے کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے ‘ ان پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند افراد اپنا داخلہ فارم پراسپیکٹس میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔

مذکورہ پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازیں رواں سمسٹر خزاں 2014سے پی ایچ ڈی اور ایم ایس/ایم فل پروگرامز میں داخلے کے لئے این ٹی ایس گیٹ )جنرل/سبجیکٹ(کی شرط ختم کردی گئی ہے تاہم متعلقہ شعبہ جات میں انٹری ٹیسٹ منعقد ہوں گے۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ‘ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے بارے میں051-9057426‘ سیکنڈری پروگرامز 051-9057431‘ہائر سیکنڈری پروگرامز 051-9057432‘بیچلر پروگرامز 051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں معلومات کے لئے 051-9057422 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔