عازمین حج سیاست اور فرقہ واریت سے باز رہیں، سعودی قوانین کی پابندی کریں،مفتی اعظم

پیر 29 ستمبر 2014 17:21

عازمین حج سیاست اور فرقہ واریت سے باز رہیں، سعودی قوانین کی پابندی ..

مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ حج کے موقع پر سیاست سے باز رہیں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ان کے حج پر برے اور غلط خیالات‘ متنازعہ نظریات اور فرقہ واریت غالب نہ آجائیں ۔

(جاری ہے)

حج کا بنیادی مقصد اس کے مناسک کی ادائیگی کے دوران اللہ تعالی کو یاد کرنا ہے ۔عازمین حج اپنی سیکورٹی اور حفاظت کے لئے سعودی حکومت کے وضع کردہ قوانین کی پابندی کریں اور پر امن ماحول میں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو متاثر کرنے سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :