برطانوی بہادر خاتون نے کارچورکی بیچ راہ دھنائی کرڈالی،کارچورکو بہادر خاتون نے مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے کئی مکے رسید کیے جس کے بعد وہ بھاک نکلا

پیر 29 ستمبر 2014 18:51

برطانوی بہادر خاتون نے کارچورکی بیچ راہ دھنائی کرڈالی،کارچورکو بہادر ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)برطانیہ میں ایک بہادر خاتون نے اپنی کار چوری کرنے والے وارداتی کی سرعام دھلائی کردی ،عرب ٹی وی کے مطابق واقعہ اولڈ مانچسٹر میں اس وقت پیش آیا جب ایک 52 سالہ خاتون ڈیبورا فیڈلنگ اپنی کار کو اسٹارٹ حال میں اپنے ہی دفتر کے سامنے کھڑی کرنے کے بعد چند لمحات کے لیے نیچے اتری۔ اس کے نیچے اترتے ہی پھرتی سے چور کار میں داخل ہو گیا لیکن خاتون کو اس کا پتہ چل گیا۔

خاتون نے کار کا پچھلا دروازہ کھول کراندر گھسنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں کے درمیان خوب دھینگا مشتی ہوئی لیکن بہادر خاتون نے مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے چور کو کئی مکے رسید کیے جس کے بعد چور کو نکل کر فرار ہونا پڑا۔کار چور کی دھنائی کرنے والی خاتون کی صاحبزادی لویز فیڈلنگ نے کہا کہ میری والدہ نے نہایت جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ وہ چور کے ساتھ اس طرح لڑ رہی تھیں جیسے کوئی ماہر جنگجو ہو۔چور کے جوابی حملوں میں فیڈلنگ کو بھی کئی مکے لگے جس سے اس کے جسم پر نشان پڑ گئے۔ پولیس نے ویڈیو فوٹیج قبضے میں لینے کے بعد اس کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔