جہاز سے نکالے جانے کے بعدلیگی رہنماءرمیش کمار کی ایک اور بے ضابطگی پکڑی گئی
بدھ 1 اکتوبر 2014 14:31
اسلام آباد،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء)عوام کی طرف سے جہاز سے نکالے جانے کے بعد لیگی رہنماءرمیش کمار کی ایک اور بے ضابطگی پکڑی گئی اوراُنہوں نے اپنی اہلیہ کو گریڈاٹھارہ سے ڈیپوٹیشن پر گریڈ بیس میں تعینات کروادیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل کو موصول ہونیوالے کاپی کے مطابق رمیش کمار کی اہلیہ ڈاکٹرسویتااٹھارہویں گریڈ میں ہیلتھ آفیسر تھیں جنہیں تین سال کے لیے وفاق میں ڈیپوٹیشن پر گریڈ بیس میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی ڈپٹی پروگرام منیجر تعینات کردیاگیا۔
بتایاگیاہے کہ ڈاکٹرسویتا مطلوبہ تجربہ اور تعلیمی قابلیت نہیں رکھتیں اوراُن کی تعیناتی سفارشی بنیادوں پر کی گئی۔ ذرائع کاکہناتھاکہ سیکریٹری صحت راشدہ ملک نے چارج چھوڑنے سے پہلے ڈاکٹر سویتا کی تعیناتی کی جو ایک اعلیٰ شخصیت اورخود رمیش کمار کے کہنے پر عمل میں لائی گئی۔ یادرہے کہ کراچی سے اسلام آباد آنیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز سے مسافروں نے تاخیر سے پہنچنے والے رمیش کمار اور پھر رحمان ملک کو پرواز سے اُتاردیاتھا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.