گور نر پنجاب اور ایچی کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں میرٹ کے حوالے سے تنازعہ شدت اختیار کرگیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 14:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) گور نر پنجاب اور ایچی کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں میرٹ کے حوالے سے تنازعہ شدت اختیار کرگیا ،گورنر کی طرف سے وزیر اعظم کو بورڈ کی تحلیل اوراسکے بعد معاملہ نیب کو بھجوائے جانے کا بھی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایچی سن کالج میں میرٹ پر داخلوں کی بجائے اسکی دھجیاں اڑائی گئیں جس پرگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سختی سے نوٹس لیا ۔

اسی معاملے میں پرنسپل اوربورڈ آف ڈائریکٹرز کے دو ممبران پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ تنازعے میں شدت آنے کے بعد مزید ممبران کی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب کی جانب سے ایچی سن کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تحلیل کیلئے وزیراعظم کو خط لکھے جانے کا امکان ہے جبکہ اس معاملے کو نیب کوبھی بھجوایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :