ایران نے لازمی فوجی سروس کی مدت دو سال کردی، شادی شدہ افراد کے لیے لازمی فوجی سروس میں تین ماہ کمی کی گئی ہے،اطلاق مارچ 2015سے ہوگا
بدھ 1 اکتوبر 2014 20:27
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) ایرانی حکومت نے لازمی فوجی سروسز کی مدت 21 ماہ سے بڑھا کر24 ماہ کردی ۔ اس فیصلے کا اطلاق مارچ 2015 سے ہوگا۔ایرانی میڈیا نے چیفس آف آرمی اسٹاف کے زیرانتظام ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے نگران جنرل موسی کمالی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ملک میں 18 سال کی عمر کے افراد کی تعداد میں کمی کے باعث لازمی فوجی سروز کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر چوبیس ماہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جنرل کمالی کا کہنا ہے کہ شادی شدہ افراد کے لیے لازمی فوجی سروس میں تین ماہ کمی کی گئی ہے جبکہ غیر شادی شدہ اکیس کے بجائے چوبیس ماہ فوج میں خدمات انجام دیں گے۔جنرل موسی کمال کا مزید کہنا تھا تھا کہ اگر فوج میں بھرتی ہونے کے بعد ڈیوٹی آپریشنل علاقوں میں لگائی جاتی ہے تب بھی فوجی سروس کے مدت میں تین ماہ کی چھوٹ دی جائے گی۔(جاری ہے)
خیال ہے کہ ایران کی پاکستان، افغانستان اور شمالی عراق سے متصل سرحد کو آپریشنل علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
البتہ بیرون ملک مقیم ایرانی نوجوان چونکہ خود تو فوج کوجوائن نہیں کرسکیں البتہ وہ رقم کے عوض چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس باضابطہ فوج، پاسداران انقلاب اور پاسیج اسلامی ملیشیا میں شامل کل فوجیوں کی تعداد سات لاکھ سے زیادہ ہے۔ایران میں 77 ملین کی آبادی میں شرح پیدائش میں اضافے کے باوجود نوجوانوں کی تعداد میں قابل لحاظ کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ ایران کو اپنی کم آبادی کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی نے سنہ 2025 تک آبادی 77 سے بڑھا کر 150 ملین تک لے جانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.