پاکستان اور چینی بحری افواج کی مشترکہ بحری مشق بحیرئہ عرب میں اختتام پذیر ہوگئی
بدھ 1 اکتوبر 2014 22:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری مشق بدھ کو بحیرئہ عرب میں اختتام پذیر ہوگئی ۔ یہ مشترکہ بحری مشقوں کے سلسلے کی پہلی کڑی ہے جس نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے ، مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بڑھانے اور دفاعی حکمت عملی کو مزید بہتر بنانے کا بہترین موقع فراہم کیا۔
مشق ہاربر اور سی فیز پر مشتمل تھی جس میں دونوں بحری افواج کے جنگی جہازوں، ائیر کرافٹس اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔(جاری ہے)
سمندری فیز کے دوران جنگی اوردفاعی حکمت عملی کو بہتر بنانے ، کمانڈ اینڈ کنٹرول پروسیجرز اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔ پاکستان اور چین کی بحری افواج کے درمیان گہرے دوستانہ مراسم قائم ہیں جو باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
موجودہ دور میں دو طرفہ تعاون پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے اور مشترکہ نیول آپریشنز بحری استحکا م کی ضمانت بنتے جارہے ہیں۔ اس تناظر میں مشترکہ بحری مشق کا انعقاد دونوں بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے باہمی عزم کا مظہر ہے۔ حالیہ تاریخی مشق نے دفاعی امور بالخصوص بحری معاملات میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.