کراچی:رینجرز مقابلے میں گینگ وار کے چار ملزمان ہلاک، دو گرفتار، دو افراد کی لاشیں برآمد
جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے چار ملزم ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس نے گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کر کے مغوی تاجر کو بازیاب کرا لیا ، دوسری جانب کورنگی ابراہیم حیدری اور بلدیہ گلشن مزدور سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ شہر قائد میں امن خواب ہو گیا ، پولیس مقابلے اغوا برائے تاوان فائرنگ پرتشدد واقعات اور گینگ وار نے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ لیاری کی شاہ بیگ لین میں صبح سویرے رینجرز سے مقابلہ میں گینگ وار کا ملزم رفیق مارا گیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم رفیق کا تعلق جبار عرف جھینگو گروپ سے ہے ۔ ملزم دو خواتین سمیت 12 افراد کے قتل میں ملوث ہے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ شب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلہ میں گینگ وار کے تین ملزمان حنیف عرف منگو ، محمد شاہد اور جمال مارے گئے ۔
بلدیہ کے علاقے یوسف گوٹھ میں پولیس نے مقابلہ کے بعد ملزم خیرمحمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مغوی تاجر بادشاہ خان کو گاڑی سمیت بازیاب کرا لیا ۔ بادشاہ خان کو سید آباد سے بدھ کے روز اغوا کیا گیا تھا جس کی بازیابی کیلئے ملزمان بھاری تاوان کا تقاضا کر رہے تھے۔ کورنگی ابراہیم حیدری سے تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ، منگھو پیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.