صوبے بلدیاتی انتخابات سے جان چھڑانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں سپریم کورٹ
جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء ) سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر تین صوبوں سے پندرہ روز میں جواب طلب کرلیاہے جبکہ سپریم کورٹ نے کہاہے کہ صوبے بلدیاتی انتخابات سے جان چھڑانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ،چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خیبرپختونکوا نے حلقہ بندیاں کرلیں، بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتیایا کہ حد بندی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا گیا تھا جس کے باعث انتخابات نہیں کرائے۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی فیصلے کی تشریح نہ کریں۔(جاری ہے)
قانون سازی کی مہلت سندھ اور پنجاب کو دی گئی تھی۔
عدالتی فیصلہ خیبر پختونخواہ کیلئے نہیں تھا۔ آپ کی بات مان لیں تو بلوچستان کا الیکشن کالعدم قرار پائے گا۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ اصل بات یہ ہے کہ آپ الیکشن کرانا ہی نہیں چاہتے۔قول و فعل میں تضاد ہے۔کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ تاخیری حربوں سے بلدیاتی انتخابات سے جان چھڑائی جا رہی ہے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے قانون کا مسودہ کل صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مسودہ چار ماہ سے مکمل ہے کابینہ کے سامنے کل پیش کیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت تیرہ اکتوبر تک ملتوی کردیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.