اسحاق ڈار نے نواز شریف کے منی لانڈنگ میں ملوث ہونیکا تحریری حلف دیا، عمران خان
جمعرات 2 اکتوبر 2014 23:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) عمران خان کہتے ہیں کہ اسحاق ڈار نے تحریری حلف دیا نواز شریف منی لانڈنگ میں ملوث تھے، بادشاہوں کو جمہوریت کا کچھ معلوم نہیں، ن لیگ کا حال ہاری ہوئی ٹیم جیسا ہوگیا ہے، ملک میں تبدیلی آگئی، باپ کسی بھی پارٹی میں ہو ماں اور بچے پی ٹی آئی میں آرہے ہیں، استعفیٰ مانگنا ہمارا حق ہے۔اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آگئی ہے، گو نواز گو نعرہ لگانے والے کو مارنا غیر قانونی ہے، ہر بچہ کہہ رہا ہے گو نواز گو، کس کس کو مارو گے؟، ڈنڈے سے جمہوریت نہیں لائی جاتی، ن لیگ کا حال ہاری ہوئی ٹیم جیسا ہوگیا ہے، بادشاہوں کو جمہوریت کا کچھ علم نہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ باپ کسی پارٹی میں ہو، ماں بچے پی ٹی آئی میں آرہے ہیں، تبدیلی آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، خواتین اور نوجوان جاگ چکے ہیں، دھرنے میں کل انسانوں کا سمندر ہوگا، نواز شریف کے استعفیٰ تک اسلام آباد دھرنا میرا گھر ہوگا، استعفیٰ مانگنا ہمارا حق ہے، جمہوریت میں سب کو اظہار رائے کی آزادی ہوتی ہے۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ جمہوریت شفاف الیکشن سے آتی ہے، 2013ء انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 4 حلقے کھل جاتے تو دھاندلی کی پوری گیم بے نقاب ہوجاتی، دھاندلی کرکے اسمبلی میں آنے والے نواز شریف جیسے شریف ہیں، اسحاق ڈار نے تحریری حلف دیا نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی تقدیر بدلنے نکلے ہیں، ملائیشیا نے پاکستانی مزدوروں کی وجہ سے ترقی کی، پاکستان میں مہاتیر محمد جیسا لیڈر نہیں، لیڈر اپنی مثال سے ملک چلاتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.