کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، عوامی انقلاب کا خطرہ نہیں ٹلا، بوئی فصل پکنے کے بعد کسی اور نہیں کاٹنے دینگے،اپنے حق کیلئے ”گھسن “ بھی استعمال کرینگے،دوست دشمن سامنے پیچھے والے سب جان لیں ہم مرسکتے ہیں اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے،کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے،ڈاکٹر طاہر القادری نے کس کو مخاطب کیا، سیاسی پنڈتوں نے سر جوڑ لئے

قائد عوامی تحریک نے تنقید کرنیوالے دوستوں کو خطاب کے ذریعے پیغام پہنچادیا، ذرائع،خطاب میں لیٹر کا بھی تذکرہ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، عوامی انقلاب کا خطرہ نہیں ٹلا، اپنی بوئی فصل پکنے کے بعد کسی اور نہیں کاٹنے دینگے،اپنے حق کیلئے ”گھسن “ بھی استعمال کرینگے،دوست دشمن سامنے پیچھے والے سب جان لیں ہم مرسکتے ہیں اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے،کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے،ڈاکٹر طاہر القادری نے کس کو مخاطب کیا، سیاسی پنڈتوں نے سر جوڑ لئے، قائد عوامی تحریک نے تنقید کرنیوالے دوستوں کو خطاب کے ذریعے پیغام پہنچادیا، ذرائع، خطاب میں ایک خط کا بھی تذکرہ ۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری جوکہ گزشتہ 51 دن سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں خطبہ جمعہ کے دوران ان کا لب ولہجہ پہلے سے تبدیل تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری جہا ں پہلے اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کو ہدف تنقید بناتے تھے جمعہ کو اپنے ”دوستوں، ساتھیوں“ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے ایک ”لیٹر(خط)“ کا بھی حوالہ دے ڈالا اور کہاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عوامی انقلاب کا خطرہ نہ ٹلا ہے اور نہ ہی ٹلے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 2008 اور 2013ء کے انتخابات میں اس وجہ سے حصہ نہ لے سکے کہ عوامی جدوجہد و آگاہی مہم اس طرح سے نہ چلا سکے جس کی ضرورت تھی اب یہ پیغام گھر گھر پہنچ کاہے۔ اپنی فصل ہم نے بوئی ہے اور 50 روز محنت اب رنگ لائیگی کسی اور یہ نہیں کاٹنے دینگے اتنے بے وقوف نہیں ہیں اور اب اپنے حق کیلئے ”گھسن“ کا بھی استعمال کرینگے۔ دوست دشمن ،سامنے اور پیچھے والے جان لیں ہم مرسکتے ہیں اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

اس خطاب کے بعد سیاسی پنڈتوں نے بھی سرجوڑ لئے کہ قادری صاحب نے اصل میں مخاطب کسے کیا۔ ذرائع نے ”آن لائن “ کو بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے چند دوستوں کو اپنے خطاب کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے اس لئے ان کی جانب سے تنقید بے جا ہے ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں اور کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ میڈیا میں دھرنا انقلاب ختم کرنے کی خبروں بارے ڈاکٹر طاہر القادری کے چند دوستوں نے ان سے رابطہ کرکے وضاحت چاہی تھی اور چند تجاویز بھی دیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :