
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں کی قطر پر اسرائیلی حملے کی ایک بار پھر مذمت، مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے، شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 17 ستمبر 2025
22:05

(جاری ہے)
شاہی دیوان میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، مسئلہ فلسطین اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف دونوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی ایک بار پھر مذمت کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین سے متعلق دوٹوک مئوقف اختیار کیا۔ پاکستان مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان کا سعودی عرب پہنچنے پر ایف 15 جنگی طیاروں نے فضاء میں جبکہ ائیرپورٹ پر 21 توپوں اور فوجی دستوں نے سلامی دی اور تاریخی استقبال کیا گیا۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر بیرون ممالک گئے ہیں، وزیراعظم سعودی فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوک دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث اہل کراچی بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں
-
کرکٹ میچز اورایشیاء کپ کے تناظر میں لاہور پولیس کا قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا Xuzhou میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکل فیکٹری کا دورہ
-
سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ
-
لاہورمیں ٹیٹنس ، انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
شافع حسین کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ ، امتحانات اور مارکنگ کے عمل کی نگرانی کیلئے بنائے گئے مانیٹرنگ سیل کا افتتاح
-
مریم نواز کا وزیرآباد کیلئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.