بھارت، ہندوؤں کے مذہبی تہوارمیں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد41ہوگئی ،واقعہ ریاست بہارکے دارلحکومت پٹنہ میں پیش آیا،ریاستی حکومت کا تحقیقات کاحکم،مودی کا وزیراعظم امدادی فنڈ سے مرنیوالوں کے اہل خانہ کو دو لاکھ ،شدید زخمیوں کو 50،50ہزار روپے امداددینے کا اعلان

اتوار 5 اکتوبر 2014 12:21

بھارت، ہندوؤں کے مذہبی تہوارمیں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد41ہوگئی ،واقعہ ..

نئی دہلی/پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء) بھارتی ریاست بہار کے درالحکومت پٹنہ میں ہندوؤں کے مذہبی تہوارکے موقع پر بھگدڑمچنے سے41افرادہلاک اور28زخمی ہوگئے،زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاجہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ادھرریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تفتیش کی ذمہ داری داخلہ امور کے چیف سیکریٹری عامر سبحانی اور اے ڈی جی ہیڈکوارٹر گپتیشور پانڈے کو سونپ دی ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم امدادی فنڈ سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو لاکھ اور شدید طور پر زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے، بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روزبھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں حکام نے بتایاکہ ایک تہوار کے موقعے پر بھگدڑ میں ہلاک والے افراد کی تعداد 41 ہو گئی ہے،پٹنہ کے معروف گاندھی میدان میں ہندؤوں کے معروف تہوار دسہرہ کی اہم تقریب کے دوران راون کے پتلے جلانے کے بعد اچانک بھگدڑ ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں یہ سانحہ پیش آیا، پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

ریاستی حکومت نے اس سانحے میں جانچ کا حکم دیا ہے اور تفتیش کی ذمہ داری داخلہ امور کے چیف سیکریٹری عامر سبحانی اور اے ڈی جی ہیڈکوارٹر گپتیشور پانڈے کو سونپی گئی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں اور ان میں دس بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کا علاج پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال میں کیا جا رہا ہے۔واقعے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 24 خطرے سے باہر ہیں اور دو کی حالت ابھی تک تشویشناک ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم امدادی فنڈ سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو لاکھ اور شدید طور پر زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے تین تین لاکھ کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کے لیے 50 ہزار اور معمولی زخمیوں کے لیے 20 ہزار کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :