پیپلز پارٹی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، کارکن پارٹی چھوڑ رہے ہیں، مصطفی عزیز آبادی

بلاول میں اتنی غیرت ہوتی تو وہ انکاجیناحرام کرتے جنہوں نے بھٹو خاندان اجاڑدیا، زرداری صاحب دوغلی پالیسی ختم کریں ، رہنماء ایم کیو ایم

بدھ 8 اکتوبر 2014 15:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) ایم کیو ایم کے رہنمامصطفی عزیزآبادی نے کہا ہے کہ بلاول کے زہرآلود بیان کی مذمت کرتے ہیں،بلا ول بھٹو زرداری کی جانب سے الطاف حسین کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر اپنے رد عمل میں کہاکہ بلاول میں اتنی غیرت ہوتی تو وہ انکاجیناحرام کرتے جنہوں نے بھٹو خاندان اجاڑدیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور کارکن پیپلز پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔مصطفی عزیزآبادی نے آصف علی زرداری کو بھی مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ زرداری صاحب اپنی دوغلی پالیسی ختم کریں۔