وی آئی پی کلچر کا ایک اورنمونہ ، کراچی جانیوالاپی آئی اے کاطیارہ اسلام آباد لینڈ کرگیا
جمعہ 10 اکتوبر 2014 12:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) عام مسافروں کے بعد حجاج کرام بھی وی آئی پی کلچر کی لپیٹ میں آگئے اور چند ’خواص‘ کو اُتارنے کیلئے قومی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی جانیوالی پرواز کو اسلام آباد اُتاردیاگیا اور7گھنٹے سے زائد وقت گزرجانے کے باوجود آخری اطلاعات تک مسافراسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جدہ سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 732کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈکردیاگیا اور مسافروں کو طیارہ بدلنے کے پیغامات دیئے گئے جس پر طیارے میں سوارافراد مشتعل ہوگئے اور طیارہ خالی کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع نے بتایاکہ کچھ وفاقی وزراءکو گذشتہ روزحاجیوں کے ساتھ ملک واپس آنا تھالیکن وہ رات پونے بارہ بجے جدہ سے روانہ ہونے والی پرواز میں سوار ہوگئے اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے کراچی کی شیڈول پرواز کا رخ اسلام آباد موڑدیاگیااوراُترنے کے بعد مسافروں کو اندرون ملک پرواز کے ذریعے کراچی بھجوانے کا دلاسہ دیاگیااور جہاز سے نہ اُترنے کی صورت میں سول ایوی ایشن کا عملہ دھمکیوں پراُترآیا۔(جاری ہے)
اس سارے معاملے میں ابتدائی طورپر باضابطہ پی آئی اے کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی پرواز تاخیر کا شکار رہی تھی اور پھر مسافروں نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اور حکومتی وزیر رمیش کمار کو طیارے میں سوار ہونے سے ہی روکدیاتھا جس کی ویڈیو بھی سامنےآگئی تھی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.