فاصلاتی نظام تعلیم کی اہمیت و افادیت کا انکار ممکن نہیں مگر اس نظام کو شفاف اور میرٹ کے مطابق بنانا انتہائی ضروری ہے‘وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 14:58

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اکتوبر۔2014ء) گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل(ر) حامد شفیق ہلا ل امتیاز ملٹری نے کہا ہے کہ فاصلاتی نظام تعلیم کی اہمیت و افادیت کا انکار ممکن نہیں مگر اس نظام کو شفاف اور میرٹ کے مطابق بنانا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمشن کی جانب سے فاصلاتی نظام تعلیم کے حوالے قائم کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کے دوران کیا، فاصلاتی نظام تعلیم گومل یو نیو رسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف جمیل اور سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر جمیل خان بھی ا س موقع پر موجود تھے، ٹیم کے ممبران نے وائس چانسلر کو ہائیر ایجوکیشن کمشن کی جانب سے فاصلاتی نظام تعلیم کو شفاف بنانے اور گومل یو نیو رسٹی میں اس حوالے سے ہونی والی پیش رفت اور دیگر امور سے بریف کیا، وائس چانسلر نے کہا کہ گومل یو نیو رسٹی اس خطہ ے طلبہ کے لیئے ایک نعمت ہے، ہمیں اس ادارہ میں شفافیت کو پروآن چڑھانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا اور امتحانی نظام میں ہونی والی خرابیوں سے قومیں تباہ ہوتی ہیں، شفاف امتحانی نظام کی بدولت علم حاصل کرنے والے طالب علم ہی ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کے باعث بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اصول و ضوابط پر کسی قسم کی رعایت روا نہیں رکھی جائے گی-

متعلقہ عنوان :