سعودی بھکاریوں نے ایک دن میں 4ہزار ریال بھیک اکٹھی کر لی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 15:47

سعودی بھکاریوں نے ایک دن میں 4ہزار ریال بھیک اکٹھی کر لی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) سعودی عرب میں دوران حج بھکاریوں کی چاندی ہوگئی، ایک ایک دن میں چار ہزار ریال کمائے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق منی میں رمی اورجمرات کے اوقات میں بھکاریوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، یہ لوگ بھیک مانگنے کے ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں کہ لوگ ان کی درخواست رد نہیں کرپاتے، یہ فقیر اکثر بھوکے ہونے کی شکایت کرتے ہیں مگر جب انہیں کھانے کی پیشکش کی جاتی ہے تو انکار کردیتے ہیں۔

حج کے دوران بھکاریوں میں عورتیں بھی ہوتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حج کے دوران پیسے کمانے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک فقیر روزانہ چار ہزار ریال تک بھیک جمع کرلیتا ہے۔ سعودی حکام نے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔