پنجاب حکومت کا ایک نئی یونیورسٹی کا نام ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان ،

قوم کی بیٹی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،شہباز شریف

جمعہ 10 اکتوبر 2014 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پنجاب حکومت کا ایک نئی یونیورسٹی کا نام ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے پنجاب میں ایک نئی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس کو ملالہ کے نام سے منسوب کیا جائیگا ۔